• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 19848

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی شخص کو مسجد آنے سے روکنا جائز ہے، چاہے وہ دیوبندی ہو، یا وہابی ہو، یا اہل حدیث ہو یا تبلیغی ہو؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی شخص کو مسجد آنے سے روکنا جائز ہے، چاہے وہ دیوبندی ہو، یا وہابی ہو، یا اہل حدیث ہو یا تبلیغی ہو؟

    جواب نمبر: 19848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 260=207-3/1431

    مسلمان کو ادائیگی عبادت کی خاطر مسجد آنے سے روکنا جائز نہیں، البتہ اگر کوئی وجہِ شرعی ہو اورکسی کے آنے سے حقیقةً مسجد میں انتشار پیدا ہو تو اس کو مسجد میں آنے سے روک سکتے ہیں: ?والحق بالحدیث کل من آذی الناس بلسانہ? (شامي: ۲/۴۳۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند