• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 19442

    عنوان:

    جس کی آمدنی حرام یا مشکوک ہو ایسا مال مسجد میں استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    جس کی آمدنی حرام یا مشکوک ہو ایسا مال مسجد میں استعمال کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 19442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 199=189-2/1431

     

    اگر شرعی دلیل سے حرام یا مشکوک ہونا ثابت ہے اور مقامی علمائے کرام اصحابِ فتویٰ حضرات میں سے کوئی مفتی صاحب تحقیقِ شرعی کرکے بتلادیں تو ایسا حرام یا مشکوک مال مسجد میں صرف کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند