• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 18870

    عنوان:

    مسجد سے پانی لے جاکر گھر میں استعمال کرنا

    سوال:

    ہمارے گاؤں کی مسجد میں باہر والے پانی لے کر جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم مسجد کا پانی گھر کو پینے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ کیا مسجد کو کچھ پیسہ دے کر پانی لے جا سکتے ہیں؟ مسجد کا بور ویل ہے اور پانی پیسوں پر بیچتے ہیں ،اس کی آمدنی کیا کریں؟

    جواب نمبر: 18870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 106=104-2/1431

     

    باہر والوں کو مسجد سے پانی لے جانا جائز نہیں او راس مقصد سے مسجد میں آنے جانے سے بے ادبی اور بے حرمتی ہوتی ہو تو اس کا گناہ علاحدہ ہوگا۔

    (۲) اتفاقیہ کبھی شدید ضرورت میں پینے کے لیے لے گیا تو گنجائش ہے۔

    (۳) مسجد میں آمد ورفت اس مقصد کے لیے کرنے سے اس کی بے حرمتی یا بے ادبی ہو تو ناجائز ہونا ظاہر ہے۔ اور اگر کوئی دوسرا نظام ہے جس سے مسجد کی بے ادبی لازم نہیں آتی اور ذمہ داران نے پیسے لے کر پانی دینے کا نظام بنایا ہے تو اس کی تفصیل ذمہ داروں سے لکھواکر منسلک کریں، نیز یہ بھی تحریر کریں کہ اہل بستی کو مسجد سے پانی لینے کی کیا ضرورت درپیش ہے، یہ نظام مسجد کے علاوہ دوسری جگہ کیوں نہیں کرتے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند