• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 17794

    عنوان:

    ہمارے یہاں یشونت پور، بنگلور میں ایک جامع مسجد ہے۔ یہاں پر تیسری منزل پر تین سے چار بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں لیکن دوسری منزل پر بالکل ان بیت الخلاء کے نیچے نماز پڑھتے ہیں۔ کیا دوسری منزل پر بیت الخلاء کے نیچے نماز پڑھنا درست ہے؟ اگر درست نہیں ہے تو دوسری منزل پر نماز قائم کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ برائے کرم جلد جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1944=1550-12/1430

    نماز تو درست ہوجائے گی، البتہ اگر دوسری مسجد کا وہ حصہ حدود مسجد میں داخل ہے تو اس کی محاذات میں آسمان تک مسجد کے احکام جاری ہوتے ہیں، اس لیے دوسری منزل کی چھت پر بیت الخلاء بنوانا جائز نہیں [قال فيالدر المختار: وکرہ تحریمًا الوطء فوقہ، والبول والتغوط لأنہ مسجد إلی عنان السماء․․․ لا یکرہ ما ذکر فوق بیت جعل فیہ مسجد بل ولا فیہ لأنہ یسن بمسجد شرعًا (درمختار) وفي الشاميلا یکرہ ما ذکر أي من الوطء والبول والتغوط (الدر المختار مع الشامي: ۲/۲۹، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند