• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 175827

    عنوان: مسجد كے صحن کو ڈھانپنا

    سوال: ہمارے ایریا میں ایک مسجد ہے جس میں دو حصے ہیں، ایک ہال اور ایک صحن، اب انتظامیہ اس صحن کو ڈھانپنا چاہتی ہے اور اس کی چھت پر ایک اور فلور بنانا چاہتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہال کی چھت کے اوپر والا حصہ کھلا ہواہے اور اس میں نماز نہیں ہوتی ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا صحن کے اوپر چھت ڈال کر اور اس پر فلور بنا کر نماپڑھنا درست ہے جب کہ وہاں نمازیوں کے سامنے کوئی صف نہیں ہوگی کیوں کہ ہال کی چھت پر کوئی تعمیر نہیں ہے اور ہال کے اندر امام کھڑے ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 175827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 488-516/M=06/1441

    صحن کے اوپر چھت ڈال کر اور اس میں فلور بناکر نماز پڑھنا ناجائز نہیں ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ہال کی چھت کے اوپر والا حصہ کھلا ہوا کیوں اور کس مصلحت سے رکھا گیا ہے؟ اور اس حصے میں صف کیوں نہیں لگتی ہے؟ اور دائمی طور پر آگے کا حصہ کھلا رہے گا یا عارضی طور پر ہے؟ انتظامیہ خود اس کی وضاحت فرماکر مذکورہ طریقہ صف بندی کی بابت سوال کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند