• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 173382

    عنوان: جو پانچ وقت کی نماز کا پابند نہیں ہے وہ کسی مسجد کا متولی بن سکتا ہے یا نہیں

    سوال: عرض یہ ہے آپ ہمارے مندرجہ ذیل دینے سوالوں پر قرآن مجید و احادیث کی روشنی میں فتوی جاری کرنے کی زحمت فرمائے سوالات کیا کوئی ایسا مسلمان جو پانچ وقت کی نماز کا پابند نہیں ہے وہ کسی مسجد کا متولی بن سکتا ہے یا نہیں کیا کوئی ایسا مسلمان پہلوان جو اپنا ستر کھلا رکھ کر بازار میں اور اپنے گھر سے باہر مختلف مقامات پر گھومتا پھرتا ہوں اور اپنے جسم کی نمائش اپنا ستر کھول کر کرتا ہوں و مسجد کا متولی بن سکتا ہے یا نہیں کیا کوئی ایسا مسلمان جو داڑھی نہیں رکھتا ہو اور داڑھی مونچھ صاف کرکے کلین سیو رہتا ہوں بعشرہ نہ ہو کسی مسجد کے متولی یا دیگر کسی دینی فرائض کی تکمیل تشکیل کرنے کا عہد پر پرائز ہو سکتا ہے یا نہیں کسی مسجد کا متولی بننے کے لیے مسلمان کے لئے شرعی اعتبار سے کیا کیا لازم ہے برائے کرم آپ ہمارے حسب ذیل سوالات پر صاف اور سادہ زبان میں جواب فتوی جاری کرنے کی مہربانی فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 173382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 66-50/M=01/1441

    جو شخص نماز کا پابند نہ ہو، ستر کھول کر بازار وغیرہ میں گھومتا ہو اور داڑھی مونڈاتا ہو ایسے شخص کو مسجد کا متولی بنانا درست نہیں، مسجد کا متولی فسق سے بچنے والا اور دیانت دار ہونا چاہئے جو مسجد کی ضروریات کا اچھی طرح نظم کر سکتا ہو۔ وینزع وجوبا لو غیر مأمون أو عاجزاً أو ظہر بہ فسق وفی الشامی: ولا یولی إلا أمین قادر بنفسہ او بنائبہ لأن الولایة عقیدة بشرط النظر ولیس من النظر تولیتہ الخائن الخ (شامی: زکریا ، کتاب الوقف ، ۶/۵۷۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند