• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 1714

    عنوان: کیا کسی غیر مسلم (مقامی ایم ،ایل، اے ، وزیر ، یا کوئی غیرمسلم دوست )کے چندے کومسجد کی تعمیر کے لیے استعما ل کرنا حرام ہے؟

    سوال: کیا کسی غیر مسلم (مقامی ایم ،ایل، اے ، وزیر ، یا کوئی غیرمسلم دوست )کے چندے کومسجد کی تعمیر کے لیے استعما ل کرنا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 1714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 580/ د= 572/ د

     

    اگر یہ لوگ اپنے نزدیک نیکی کا کام سمجھ کر مسجد میں تعاون کرتے ہیں تو ان کا چندہ مسجد میں لگایا جاسکتا ہے بشرطیکہ کسی مفسدہ کا خطرہ نہ ہو، مثلاً وہ مسلمانوں پر کوئی ناجائز دباوٴ نہ ڈالیں یا احسان نہ جتلائیں یااپنی مندروں اور مذہبی کاموں میں مسلمانوں سے چندہ کا مطالبہ نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند