India

سوال # 169583

عرض ہے کہ آج کل گاؤں دیہات کے علاقوں میں مسجد کے مائک سے اعلانات کئے جاتے ہیں ان کا کیا حکم ہے ؟ برائے مہربانی شریعت کے روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

Published on: Apr 2, 2019

جواب # 169583

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 756-646/B=07/1440



مسجد کا مائک اگر مسجد کی موقوفہ آمدنی سے لیا گیا ہے اور صرف اذان اور نماز ، خطبہ کے لئے کیا گیا ہے تو ایسے مائک میں اذان و نماز کے علاوہ اور کوئی اعلان جائز نہیں۔ اور اگر محلہ والوں نے اپنی طرف سے خریدا ہے تو ان کی اجازت کے بعد دوسرے اعلانات بھی کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں مائک ، ہارن اور اعلان کرنے والا تینوں مسجد سے علیحدہ ہونا ضروری ہے۔ مسجد میں اعلان کرنا جائز نہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات