India

سوال # 164979

مسجد سے نکلنے والی مٹی کے بارے میں سوال ہے کہ کیا وہ مٹی قبرستان پر پھینکی جاسکتی ہے ؟ یا اس کا کیا حل ہے؟ بتائیں۔

Published on: Oct 8, 2018

جواب # 164979

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1376-1086/SN=1/1440



اگر مسجد یا متعلقات مسجد میں اس مٹی کی ضرورت نہ ہو اور قبرستان میں مٹی کی ضرورت ہو تو قبرستان میں وہ مٹی ڈالی جاستی ہے؛ البتہ اگر یہ مٹی قابل فروخت ہو تو اسے فروخت کرکے رقم مسجد میں خرچ کردینی چاہئے، خریدنے والا اس مٹی کو حسب ضرورت گھر وغیرہ کی تعمیر میں استعمال کرسکتا ہے۔ وصرف الحاکم أو المتولي ․․․․․ نقضہ أو ثمنہ إن تعذر إعادة عینہ إلی عمارتہ إن احتاج وإلا حفظہ لیحتاج إذا خاف ضیاعہ فیبیعہ ویمسک ثمنہ لیحتاج (درمختار مع الشامی: ۵/۵۷۳، ط: زکریا)۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات