• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 164936

    عنوان: عیدگاہ کے آخری حصے میں لوگوں کو راستہ دینا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عیدگاہ کے آخری حصے میں مسلمانوں کے گھروں یا کھیتوں کے لیے راستہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 164936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1359-951/SN=12/1439

    عیدگاہ کا آخری حصہ جہاں سے راستہ دینے سے متعلق سوال ہے اگر وہ بہ حق عیدگاہ وقف ہے تو وہاں سے گھروں یا کھیتوں میں جانے کے لئے عام راستہ نکالنا شرعاً جائز نہیں؛ کیونکہ یہ منشاء واقف کے خلاف ہے جب کہ واقف کے منشا کی رعایت شرعاً ضروری ہے۔ مراعاة غرض الواقفین واجبة (درمختار وغیرہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند