• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 163744

    عنوان: مسجد کی تعمیر ثانی کے وقت نماز کہاں ادا کی جائے ؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب زید مجدکم مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ ایک پرانی مسجد ہے ، جو بالکل منہدم ہونے کے قریب ہے ، اس لئے اس کی تعمیر ثانی بہت ضروری ہے ، اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ بوقت تعمیر ثانی اس مسجد کے مصلیان پنج وقتہ نماز اور نماز جمعہ کہاں اور کس طرح (جماعت کے ساتھ یا تنہا تنہا ) ادا کریں گے ؟ برائے کرم جلد از جلد مفصل جواب مرحمت فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1311-1134/D=11/1439

    نماز وہاں بالکل موقوف ہرگز نہ کی جائے بلکہ تعمیر کا نظام اس طرح بنایا جائے کہ بعض حصہ منہدم کیا جائے اور باقی حصہ میں نماز ہوتی رہے پھر جب ادھر کچھ تعمیر ہوجائے تو نماز اُدھر ہونے لگے اور اِدھر کا حصہ منہدم کردیا جائے کچھ نمازی دوسری مسجدوں میں چلے جائیں اور یہاں کم بچیں حرج نہیں لیکن اذان وجماعت قائم رہے چاہے چند ہی لوگ رہیں نماز بالکلیہ موقوف نہ کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند