• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 163200

    عنوان: کیا مسجد کی بوسیدہ صف متولی کی اجازت سے استعمال کی جاسکتی ہے؟

    سوال: مسجد کی پرانی بوسیدہ صف یا دری کو مسجد کے متولی کی اجازت لے کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے ؟ اگر کوئی لانا چاہتا ہے تو کیا کرے ؟

    جواب نمبر: 163200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1224-1128/M=11/1439

     

    مسجد کی پرانی صف یا دری وغیرہ کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں، اگر صف یا دری بوسیدہ ہوگئی ہے اور مسجد کو اس کی ضرورت باقی نہیں ہے تو کوئی شخص متولی یا انتظامیہ سے قیمتاً خریدکر اپنے استعمال میں لاسکتا ہے اور قیمت اسی مسجد میں صرف کی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند