India

سوال # 161975

مسجد کی وہ جگہ جہاں اب تک جمعہ عیدین اور رمضان میں نمازیں ہوتی ہیں وہاں پر اب جماعت کے لیے روم تیار کیا گیا ہے بطور مطبخ اور دیگر ضروریات کے لیے اب وہاں نماز نہیں پڑھی جاتی مصلیان بھی اس عمل سے ناراض ہیں، اس کمرہ کے تعلق سے آپ کی کیا رائے ہے ؟ تفصیلات سے آگاہ فرمائیں۔

Published on: Jul 3, 2018

جواب # 161975

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1245-1073/L=10/1439



صورت مسئولہ میں اس جگہ کمرہ بنانا درست نہ تھا البتہ کمرہ تعمیر ہوجانے کے بعد اگر وہ جگہ داخلِ مسجد ہے تو اس کمرہ کو توڑکر مسجد میں ملاناضروری ہوگا اور اگر وہ جگہ خارجِ مسجد ہے تو اب یہ معاملہ مسجد کی انتظامیہ پر ہوگا اگر اس کی ضرورت محسوس نہ کرے اور مسجد کے لیے اس کو حرج سمجھے تو توڑنے کی بھی گنجائش ہوگی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات