INDIA

سوال # 161572

عیدگاہ اور مسجد کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
پرانی عیدگاہ جس میں تقریباً ۵۰/ سال عید کی نماز ہوئی ہے، کیا اس جگہ پر دکان یا کارخانہ یا مکان بنایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ کیا اس جگہ پر دکان یا مکان یا کارخانہ بناکر کرایہ پر دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
برائے مہرانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں، نوازش ہوگی۔

Published on: May 27, 2018

جواب # 161572

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1099-993/H=9/1439



موقوفہ عیدگاہ کی جگہ میں دکان یا کارخانہ یا مکان بنانا جائز نہیں اور نہ ہی ان کو بنا کر کرایہ پر اٹھانا جائز ہے یہ امور واقف کی منشا اور غرض کے خلاف ہیں فتاویٰ شامی وغیرہ میں صراحت ہے مراعاة غرض الوقفین واجبةٌ ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات