INDIA

سوال # 161364

عیدگاہ یا مسجد کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کے بارے میں کہ:
عیدگاہ و مسجد کی شرعی حیثیت ایک ہے یا الگ ہے کہ عیدگاہ کی زمین کو خریدا جاسکتا ہے یا کرایہ پر مکان، دکان یا کارخانہ کے لئے دی جاسکتی ہے؟
براہ کرم، مذکورہ بالا مسئلہ کو تفصیل سے تحریر فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔

Published on: May 14, 2018

جواب # 161364

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1029-881/H=8/1439



وقف کے لحاظ سے احکام میں تقریباً یکسانیت ہے یعنی جس طرح مسجد شرعی کو بیچا خریدا نہیں جاسکتا یا کرایہ پر دے کر مکان نہیں بناسکتے دوکان یا کارخانہ چلانا اس میں جائز نہیں اسی طرح یہ سب امور عیدگاہ میں بھی انجام نہیں دیئے جاسکتے کہ یہ سب امور منشأ واقف کے خلاف ہیں، مراعاة غرض والواقفین واجبة (فتاوی شامی کتاب الوقف) میں مصرح ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات