Bangladesh

سوال # 159708

ہمارے مدرسہ میں ایک پرانی مسجدہے جس کو گرا کر نئی تعمیر کرانا چاہتاہوں، لیکن اس مسجد کے ایک حصہ کو طلبہ کے آمد رفت کی سہولت کے لئے راستہ بنانے کی ضرورت ہے ، کیا ایسا کرنے کی گنجائش ہے ؟ براہ کرم جواب سے نوازیں۔

Published on: May 7, 2018

جواب # 159708

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:761-694/sn=8/1439



پرانی تعمیر میں جتنا حصہ مسجد شرعی کا تھا تعمیر نو کے بعد اس کی کسی جگہ کو راستہ نہ بنایا جائے؛ کیونکہ اس کا احترام مثل مسجد کے ضروری ہے اور اسے مسجد ہی میں شامل رکھا جائے، ہاں اگر مسجد شرعی سے زائد کچھ زمین تعمیر نو میں شاملِ مسجد کی جائے تو وہاں سے راستہ بناسکتے ہیں راستہ کی نیت کی صورت میں یہ جگہ مسجد شرعی نہ بنے گی اور نہ اس کا احترام مثل مسجد ضروری ہوگا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات