• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 159673

    عنوان: مسجد كی تعمیر میں غیروں سے دان لینا؟

    سوال: ہندوں میں طریقہ رائج ہے کہ مندروں میں دان دیتے ہیں اور اسی طریقے سے وہ ہندو مسلم تعلقات کی بنا یا اپنے توہم پرستی کے عقائد کے بنا پر مسجد کی تعمیر میں بھی حصہ لیتے ہیں جبکہ ان کے عقائد مشرکانہ ہیں، کیا اس طرح سے مسجد کی تعمیر میں ان کا حصہ لینا یا کوئی کام کرادینا مسلمانوں کے لئے جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 159673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:754-599/SD=6/1439

    از خود غیر مسلم سے مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے؛ البتہ اگر وہ اپنی خوشی سے کار خیر سمجھ کر تعاون (دان) کردے اوراس میں آگے چل کر کسی فتنے یا دخل اندازی کا اندیشہ نہ ہو، تو غیر مسلم کا تعاون قبول کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند