• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 159539

    عنوان: مسجد کی آمدنی سے امام کو تنخواہ دینا؟

    سوال: کیا امام کی تنخواہ مسجد کے پیسوں سے دی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 159539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:675-579/D=7/1439

    جی ہاں امام کی تنخواہ مسجد کے پیسوں سے دی جاسکتی ہے۔ یعنی مسجد میں جو آمدنی ہوتی ہو خواہ مسجد پر وقف کسی مکان دکان کا کرایہ آتا ہو یا لوگ مسجد کی امداد کے طور پر چندہ دیتے ہوں۔ اس طرح کی آمدنی میں مسجد کی ضروریات کے ساتھ سب سے اہم ضرورت امام اور موٴذن کی تنخواہ بھی داخل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند