• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 159269

    عنوان: كیا ملكیت كے اثبات كے لیے دوسرے كی زمین پر چبوترہ بنالینا كافی ہے؟

    سوال: زید نے بکر کی زمین میں چبوترا بنا یا۔بعد میں بکر کو پتہ چلا کہ زید نے چبوترا بنا یا ہے ،دونوں دعوی کررہے ہیں کہ میری ہے یہ زمین۔ابھی زید قبضہ پیش کرنے کا دعوی کرتا ہے کہ میں نے چبوترا بھی بنایا ہے ۔کیا اس چبوترا سے قبضہ ثابت ہو سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 159269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:761-637/L=6/1439

    کسی کی زمین پر چبوترہ بنا لینا ملکیت کے لیے کافی نہیں،ملکیت کے اثبات کے لیے شرعی ثبوتوں کے ذریعہ اس کو ثابت کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند