• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 158819

    عنوان: مسجد میں بغیر کنکشن کے بجلی چلانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں مسجد میں بغیر کنیکشن کے بجلی چلانا کیسا ہے جبکہ جء وغیرہ اس کی زبانی اجازت دے رہے ہیں، اس کے علاوہ کوئی رقعہ کوئی رسید نہیں دیتے ہو ں کیا جء کو سرکاری معاملات میں ایسا اختیار ہے ؟ جواب دیکر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 689-510/sn=6/1439

    محکمہٴ بجلی کی طرف سے باضابطہ تحریری وقانونی اجازت کے بغیر مسجد میں بغیر کنکشن کے بجلی استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں، ”جئی“ کا صرف زبانی اجازت دیدینا کافی نہیں ہے۔

    -------------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ مزید یہ عرض ہے کہ معتبر ذرائع سے تحقیق کی گئی ہے کہ یوپی میں حکومت کی طرف سے مساجد یا مدارس کو مفت بجلی دینے کا قانونی نہیں ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند