India

سوال # 158618

حضرت، ہمارے محلہ کی مسجد ٹن اور لکڑی کی بنی ہوئی تھی، اب اس کو توڑ کر تعمیر نو کی گئی ہے۔
سوال یہ ہے کہ مسجد کا پرانا ٹن اور لکڑی مسجد کے بیت الخلاء میں استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

Published on: Feb 12, 2018

جواب # 158618

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 640-550/L=5/1439



مسجد کا پرانا ٹن اور لکڑی مسجد کے بیت الخلاء میں استعمال کرنا نامناسب ہے، مسجد کے ساتھ قرار کی وجہ سے ان میں بھی ایک درجہ حرمت آگئی ہے، ویوٴیدہ ما ذکرہ الفقہاء من المنہیات: التوضؤ ․․․․ فی موضع نجس لأن لماء الوضوء حرمة․ کما في الدر المختار۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات