India

سوال # 156763

اگر کسی غیر مسلم نے مسلمانوں کو ایک زمین دی، اب اس زمین پر مسلمانوں نے مسجد بنائی اور اس مسجد میں رقم بہت آتی ہے ، استعمال کے بعد بھی بچ جاتی ہے تو اس رقم کو کسی غریب کو دے سکتے ہیں؟ اور قرض کے طور کسی غریب کو دے سکتے ہیں؟

Published on: Dec 14, 2017

جواب # 156763

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:306-272/L=3/1439



مسجد کے لیے جمع کردہ رقم کو کسی غریب کو دینا یا قرض کے طور پر دینا جائز نہیں؛البتہ اگر مسجد کی رقم زائد ازضرورت ہے اور اس رقم کی نہ تو فی الحال ضرورت ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس کی کوئی ضرورت محسوس ہوتی ہو تو اس رقم کو قریب کی کسی ایسی مسجد میں دینے کی گنجائش ہوگی جس میں رقم کی ضرورت ہو۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات