Pakistan

سوال # 156433

حضرات مفتیان گرامی! ایک مسئلے پر آپ سے فتویٰ لینا ہے ۔ کراچی کی ایک مسجد میں مسجد انتظامیہ اور امام صاحب کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے ۔ کیس مسجد پر نہیں بلکہ اس کی انتظامیہ کے غیر قانونی اقدام کیخلاف ہے ۔ مسجد انتظامیہ کی طرف سے جو وکیل پیروی کر رہا ہے ، اس کی فیس مسجد ہذا کے فنڈ سے دی جا رہی ہے ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ آیا وکیل کی فیس مسجد کے فنڈ سے دینا جائز ہے یا نہیں؟

Published on: Dec 14, 2017

جواب # 156433

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:296-237/B=3/1439



صورت مسئولہ میں مقدمہ میں وکیل کی فیس مسجد کے فنڈ سے دینا جائز نہیں، اس کے لیے الگ سے خصوصی چندہ کرلیا جائے اور وہ مسجد کے مقدمہ میں لگایا جائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات