• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 155643

    عنوان: کیا مسجد کی جمع رقم سے امام کے لئے مکان بنا سکتے ہیں؟

    سوال: سوال: میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا مسجد کی جمع رقم سے امام کے لئے مکان بنا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 155643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:146-139/B=3/1439

    مسجد پر وقف شدہ زمین میں امام کے لیے مسجد کے عام ضروریات کے پیسوں سے مکان بنوانا جائز ہے، یعنی آئندہ جو بھی امام مسجد کا ہوگا وہ اس مکان میں رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند