• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 154774

    عنوان: مالک کو بے خبر کرکے زمین بیچ دی گئی اور اس پر مسجد بنا دی گئی اب اصل مالک کو زمین واپس کرنے کے لئے مسجد شہید کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: محترم مفتی صاحب زید کے پاس ایک زمین ہے ،اس کو کسی نے جعلی کاغذات بنا کر کسی مسجدوالوں کو فروخت کر دی اور زید کو کسی قسم کی خبر نہیں ہوئی اور اس زمیں پر مسجد بنا دی گئی پہر زید اپنی زمین کے اس حال سے واقف ہوا،اب زید اپنی زمین کو واپس لینا چاہ رہا ہے تو سؤال یہ ہے کہ کیا اب زید کو اس کی زیین واپس کرنے کے لئے مسجد کو شہہید کرنا جائز ہے ؟ نیز زید کو اس کی زمین واپس کی جا ئے یا نہیں؟ باحوالہ جواب تحریر فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 154774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1428-1419/sn=2/1439

    جس شخص نے یہ حرکت کی یعنی جعلی کاغذات بناکر زمین مسجد والوں کو فروخت کردی اس نے ایک ناجائز اور بڑے گناہ کا کام کیا، نیز مسجد والوں سے بھی چوک ہوئی ان پر بھی ضروری تھا کہ اولاً کاغذات کی تحقیق کرتے پھر خریداری کا معاملہ کرتے، بہرحال اب جب کہ اس جگہ مسجد تعمیر ہوگئی تو مصلحتاً زمین کے اصل مالک کو چاہیے کہ زمین ہی واپس لینے پر اصرار نہ کرے؛ بلکہ فروخت کنندہ اونر مسجد والوں کے ساتھ بیٹھ کر زمین کی مناسب قیمت طے کرکے وصولی کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند