India

سوال # 154493

میرا سوال یہ ہے کہ موٴذن کا کام صرف اذان دینا ہے یا پھر مسجد کی صاف صفائی اور جو دیگر کام ہیں مثلاً مسجد کا پانی بھرنا وغیرہ۔

Published on: Sep 27, 2017

جواب # 154493

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1552-1417/B=1/1439



امام کا کام صرف امامت کرنا ہے، اور موٴذن کا کام صرف اذان دینا ہے۔ البتہ اگر موٴذن کی تقری کے وقت اذان کے علاوہ مسجد کی صفائی، مسجد کا پانی بھرنے کی ڈیوٹی بھی مقرر کردی جائے اور موٴذن خوشدلی سے منظور کرلے تو پھر تینوں کام کرنا موٴذن کی ذمہ داری ہوگی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات