• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 153680

    عنوان: امام كے انتقال كے بعد مسجد کا پیسہ بطور اس امام کے گھر والوں کو دینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: اگر کسی امام کا انتقال ہو جائے اور وہ جامع مسجد میں ۳۲/ سال امامت کی ہو، اگر امام کے گھر والوں کو مسجد والے مسجد کا پیسہ بطور اعانتاً دینا چاہتے ہوں تو کیا مسجد کا پیسہ اس طریقے پر اس امام کے گھر والوں کو دینا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم بالتفصیل جواب تحریر کریں۔

    جواب نمبر: 153680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1145-952/d=12/1438

    مسجد کا پیسہ وقف کا مال ہے، جس کے مصارف محدود ہیں، اس کو امام مرحوم کے گھر والوں پر بطور اعانت خرچ کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ ا لبتہ اگر مصلیان کو امام مرحوم کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے تو انھیں الگ سے چندہ کرکے امام مرحوم کے گھر والوں کی اعانت کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند