• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 151347

    عنوان: مسجد فاروق كا میت نہلانے کا جو تختہ ہے اسے دوسری مسجد میں دینا؟

    سوال: عرض ہے کہ بھائی عمر ان نے اپنے والد محترم کے انتقال کے بعد ان کے ایصال ثواب کیلئے میت نہلانے کا ایک تختہ بنایا اور ہمارے قریب مسجد عمر فاروق میں دیاگیا،اور مسجد سے لے کر محلے والے حضرات استعمال کر لیتے تھے ، کچھ دن بعد مسجد میں تعمیر اتی کام کے وجہ سے ہماری سوسائٹی کو یہ دیدیا گیا، اب مسجد میں تعمیر اتے کام ختم ہو گیا، اور مسجد میں ایک اور تختہ بناکردیاہے ،اور مسجد میں رکھنے کے لیے کوئی کسی خاص جگہ کا انتظام بھی نہیں ہے ، کیونکہ وضو خانہ اور باتھ روم کے علاوہ سب جگہ مسجد قراردیا ہے ،آپ سے سوال ہے کہ بھائی عمر ان یہ تختہ اور کسی مسجد یا ادارہ کو دے سکتے ہیں؟یامسجدعمرفاروق میں ہی دینا ہوگا؟

    جواب نمبر: 151347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1060-1068/M=9/1438

    صورت مسئولہ میں میت نہلانے کا جو تختہ مسجد عمر فاروق میں دیا گیا تھا اگر مسجد عمر فاروق والوں کو اس کی ضرورت باقی نہیں رہی اور رکھنے کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ضیاع کا بھی اندیشہ ہے تو ایسی صورت میں ذمہ دارانِ مسجد وہ تختہ قریبی کسی دوسری مسجد میں دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند