• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 149770

    عنوان: مسجد کے وضو خانہ میں ٹائل تبدیل کرنا؟

    سوال: مسجد کے وضو خانہ میں اچھی ٹائل لگی ہوئی ہے جس سے کوئی تکلیف بھی نہیں، اب اُسے توڑ کر نئی ڈیزائن کی زیادہ اچھی لگنے والی ٹائل لگانا جائز ہے؟ جب کہ اس میں:۔ (۱) مسجد کا پیسہ لگ رہا ہو جو کہ چندہ میں آیا ہے۔ (۲) جب کہ وہ رقم کسی نے اسی مقصد کے لیے دی ہو یا دینا چاہ رہا ہوتو؟

    جواب نمبر: 149770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 800-669/H=6/1438

    (۱) بلا ضرورت موجودہ لگی ہوئی ٹائل کو توڑنا اور اس کی جگہ زیادہ اچھی نئی ڈیزائن والی ٹائل لگانا اور اس میں جمع شدہ چندہ میں آیا ہوا پیسہ صرف کرنا جائز نہیں۔

    (۲) اگر اس کو صحیح اورمطابق واقعہ بتلادیا گیا یا اس کو معلوم ہے اور پھر بھی وہ رقم دیتا ہے تب بھی رقم دینا اور صرف کرنا مکروہ ہے، البتہ وضو خانہ کی پوری تفصیل لکھ کر اپنے قلم سے خود ذمہ دارانِ مسجد شرعی حکم معلوم کرکے عمل کریں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند