• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 148894

    عنوان: کیا مسجد کے اسپیکر کی آواز اتنی تیز رکھنا درست ہے، جس سے کسی کو تکلیف ہو؟

    سوال: میرے دادا علاقہ کے نیک اور بڑے تبلیغی ذمہ داروں میں سے مانے جاتے ہیں، ہماری مسجد میں ایکو اسپیکر (لَوٹ کر آنے والی آوازوالے اسپیکر) لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے تھوڑی آواز قرأت میں زیادہ آتی ہے، انہیں اس سے تکلیف ہوتی ہے، انہوں نے ایک دو مرتبہ مسجد کے ذمہ دار سے بھی کہا مگر انہوں نے منع کردیا، اب وہ نماز جماعت کے ساتھ نہیں پڑھتے بلکہ گھر پر پڑھتے ہیں، تو اس کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟

    جواب نمبر: 148894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  670-637/H=6/1438

    اِیکو اسپیکر کی آواز کا پھیلاوٴ ضرورت سے زائد رکھنا کہ جس سے نمازیوں کو یا ان کے علاوہ لوگوں کو تکلیف پہنچے ،سخت کراہت کا موجب ہے مسجد کے ذمہ داران کو چاہئے کہ موجودہ اِیکو اسپیکر ہٹا کر سادہ آواز والا مائک لگالیں اور اس کی آواز کاپھیلاوٴ بھی حد سے زائد نہ رکھیں اور آپ کے دادا صاحب کو بھی چاہئے کہ مسجد میں نماز باجماعت کا مستقلاً ترک کے گھر میں نماز ادا نہ کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند