عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 148769
جواب نمبر: 14876901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 608-542/sn=5/1438
مسجد نبوی کے علاوہ کسی اور مسجد کو ”مسجد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم“ کے ساتھ موسوم کرنا مناسب نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دریافت طلب امر یہ ہے کہ : ہمارے یہاں اطراف میں بہت سے گاوٴں قصبے نرمدا ندی پر بن رہے ?باندھ? کی وجہ سے ڈوب کے دائرے میں آرہے ہیں ،انمیں بہت سے گاوٴوں میں مساجد بھی ڈوبینگی ،اور قبرستان وغیرہ بھی۔ اب دریافت یہ کرنا ہے کہ : (۱) سرکار معاوضہ کے طور پر جس طرح نقد رقم اور جائداد ،زمینوں اور مکانات کے مالکان کو دیتی ہے؛اسی طرح مساجد کے عوض میں زمین اور اسکی لاگت کے بقدر نقدی بھی دے رہی ہے ؛ آیا یہ مسجد کا معاوضہ لیناجائز ہے؟ (۲) مسجد کے عوض میں سرکار نے جو زمین دی ہے اسکو کسی ضرورت و مصلحت سے بدلا جا سکتاہے؟ (۳) ایسی ہی ایک بستی میں قبرستان ڈوبنے والی اراضی میں شامل ہے ، اسکے آدھے حصہ میں قبریں ہیں اور آدھا حصہ خالی ہے ، اسی قبرستان میں تقریباً 4فٹ نیچے بالو ریت کا خزانہ شروع ہوتا ہے اس کے اطراف کے پورے علاقے میں ریت کی کھُدائی چل رہی ہے ؛جو بہر حال قبرستان کے جوانبِ اربعہ پر اثر انداز ہوگی، اور قبرستان کا خاصہ حصہ بغیر چھیڑچھاڑکے بھی کٹ جائیگا۔ اس ریت کی قیمت کا تخمینہ ۲۵/ لاکھ سے زائد ہے ۔جو مستقبل میں اہل اسلام کی ضروریات میں مستعمل ہو سکتا ہے? (الف)کیا اس ریت کو کھُدوا کر بیچنا جائز ہے ؟ (ب) بصورت جواز اسکی رقم کے مصارف کیا ہونگے؟ (ج) بصورت جواز اگر یہاں سے کچھ ہڈیاں وغیرہ نکلتی ہیں تو انہیں کہاں دفن کیا جائے ؛جبکہ ابھی دوسرا کوئی مستقل قبرستان اَلاٹ نہیں ہواہے۔ (۴) مسجد کے مکان میں ایک کرائے دار سے کچھ کرایہ بڑھانے کو کہا گیا ، نہ ماننے پر خالی کرنے کو کہہ دیا گیا، اس کرایہ دار نے ذمہ داران پر کیس دائر کردیا? (۱لف)اس کیس کی پیروی میں کیا سود کی رقم کرچ کی جا سکتی ہے ؟ (ب) کیا مسجد کے چندے کی رقم اس میں صرف کی جا سکتی ہے ؛ جبکہ اس مکان کی آمدنی امور مسجد ہی میں صرف ہوتی تھی۔
2158 مناظرمسجد کے لئے زمین وقف کرنے كے بعد وقف سے انكار كرنا؟
3398 مناظرقدیم قبرستان میں مکان بنانے کا حکم
9280 مناظرمسجد میں استعمال شدہ سامان کو بیت الخلا وغیرہ میں استعمال کرنا
3152 مناظرقبرستان كے درخت كا پھل بیچنا درست ہے یا نہیں؟
3724 مناظر