• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 14736

    عنوان:

    علاقہ کی مسجد کی توسیع کررہے ہیں ارو اس ضمن میں حاصل کیے گئے چندہ سے ہم مسجد کے ساتھ مدرسہ کی عمارت بھی بناسکتے ہیں یا اس کے لیے علاحدہ سے چندہ کریں گے اور اس میں بتائیں کہ آپ کا یہ چندہ مدرسہ کی تعمیر کی غرض سے لگایا جائے گا؟

    (۲) علاقہ کے مسجد کی تعمیر جاری ہے، ایک ساتھ ایک ساتھ کا مشورہ ہے کہ پہلی سٹوری مکمل کرکے اس کے پلستر وغیرہ کروالیے جائیں اس کے بعد اس مسجد کا دوسرا کام مکمل کیا جائے جب کہ ایک ساتھی کا مشورہ ہے کہ بیک وقت دونوں سٹوریاں مکمل کی جائیں تاکہ اس کی دوسری منزل میں ہونے والے کام میں استعمال ہونے والا پانی ودیگر میٹیریل نچلی منزل کو متأثر کرسکتا ہے اور نچلی منزل میں اس وقت نمازیں بھی متأثر ہوں گی، اس ضمن میں رہنمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1248=1187/ب

    مسجد کے نام جو رقم چندہ میں حاصل ہوئی ہے وہ صرف مسجد میں ہی لگ سکتی ہے، مدرسہ میں لگانا جائز نہیں۔ مسجد کا وقف علاحدہ ہوتا ہے اور مدرسہ کا وقف علاحدہ ہوتا ہے،ایک کی آمدنی دوسرے میں لگانا جائز نہیں۔

    (۲) دونوں اسٹوریاں مکمل کرلی جائیں اس کے بعد پلاسٹر کرائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند