• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 14136

    عنوان:

    میری شادی بہت قریب ہے، میں درج ذیل چیزیں جاننا چاہتی ہوں۔ کیا یہ بات سچ ہے کہ غیر مسلم مسجد میں نہیں جاسکتے ہیں؟ نکاح کے وقت کیا حکم ہے؟ مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ نہیں جاسکتے ہیں لیکن میرے والد صاحب کہتے ہیں کہ جاسکتے ہیں۔ مجھے دلیل کی ضرورت ہے۔ برائے کرم میرے لیے، میرے ہونے والے شوہر کے لیے اور ہماری دنیا وآخرت اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے دعا کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1018=1018/م

    غیرمسلم مسجد میں داخل ہوسکتا ہے نکاح کے وقت بھی یہی حکم ہے: وجاز دخول الذمي مسجدًا مطلقًا․․․ وفي الشامیة: ․․ وانظر ھل المستأمن ورسول أہل الحرب مثلہ ومقتضی استدلالہم علی الجواز بإنزال رسول اللّہ صلی اللہ علیہ وسلم وفد ثقیف في المسجد جوازہ (شامي: ۹/۵۵۵، زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند