• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 14083

    عنوان:

    ہماری مسجد کا ایک ٹرسٹ ہے جس کے سب ٹرسٹی دوسرے علاقہ میں رہتے ہیں۔ مسجد کے روز مرہ کے کام کے لیے علاقہ کے لوگوں نے ایک مسجد کمیٹی بنائی ہوئی ہے جو علاقہ کے لوگوں سے چندہ جمع کرکے مسجد کا کام چلاتی ہے۔ مسجد میں نمازیوں کے اضافہ کی وجہ سے اس کی تعمیر و توسیع کرنا ضروری ہوگیاتھا جس کے لیے مسجد کمیٹی نے اعلان کرکے مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کیا او راس کی رسید جاری کی۔ مسجد کی تعمیر کے وقت ٹرسٹ نے کمیٹی کو کام سے روک دیا اور خود مسجد کی تعمیر شروع کرادی۔ مسجد کمیٹی نے جو رقم جمع کی ہے اس کو کیا کریں، کیا اس کو واپس کردیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 978=784/ل

    صورت مسئولہ میں اگر کمیٹی والے وہ رقم ٹرسٹ کو دیدیں اور وہ مسجد کی تعمیر میں صرف کردیں تو اس کی اجازت ہے ورنہ وہ رقم چندہ دہندگان کو واپس کردی جائے یاان کی اجازت سے کسی اور کارِ خیر میں صرف کردی جائے ان کی اجازت کے بغیر دوسری جگہ اس رقم کا صرف کرنا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند