• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 12525

    عنوان:

     کیا مسجد کی دوسری چھت پر کھانا پکانا جائز ہے، ہمارا تبلیغ کا مرکز ہے ہم تیسری منزل پر سب محلو والی جماعت کھانا بناتی ہے کیا یہ جائز ہے۔

    سوال:

     کیا مسجد کی دوسری چھت پر کھانا پکانا جائز ہے، ہمارا تبلیغ کا مرکز ہے ہم تیسری منزل پر سب محلو والی جماعت کھانا بناتی ہے کیا یہ جائز ہے۔

    جواب نمبر: 12525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 770=770/م

    مسجد کی دوسری یا تیسری منزل جو مسجد شرعی کے حدود میں داخل ہے، اس میں کھانا پکانا صحیح نہیں، البتہ اگر دوسری یا تیسری چھت پر خارج مسجد کچھ حصہ ملتی ہو تو اس خارج حصے میں پکاسکتے ہیں، اگر ایسی کوئی جگہ نہ ہو تو مرکز والے کو اس کا نظم کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند