• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 8600

    عنوان:

    کیا ہم بغیر وضو کے الیکٹرونک قرآن جو کمپیوٹر پر ہوتا ہے پڑھ سکتے ہیں، کیوں کہ اس کو ہاتھ نہیں لگایا جاسکتا؟ اور کیا عورتیں اپنے ایام کے دوران کمپیوٹر پر قرآن پڑھ سکتی ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم بغیر وضو کے الیکٹرونک قرآن جو کمپیوٹر پر ہوتا ہے پڑھ سکتے ہیں، کیوں کہ اس کو ہاتھ نہیں لگایا جاسکتا؟ اور کیا عورتیں اپنے ایام کے دوران کمپیوٹر پر قرآن پڑھ سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 8600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1364=214/ل

    (۱) جی ہاں پڑھ سکتے ہیں۔

    (۲) عورت کا حالت حیض میں قرآن پڑھنا ناجائز ہے چاہیے وہ کمپیوٹر پر دیکھ کر پڑھے یا ویسے ہی زبانی پڑھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند