• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 7197

    عنوان:

    میں تقریباًایک سال سے یہاں چین میں رہتا ہوں۔ یہاں پر پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں مسلم بھی اورغیر مسلم بھی۔ جمعہ کی نمازمیں بہت ساری چیزیں مشاہدہ کرنے کو ملتی ہیں۔ بہت سے ایسے لوگ جن کی مادری زبان اور قومی زبان عربی ہوتی ہے وہ قرآن کو اٹھاتے یا پڑھتے وقت ایک عام کتاب کی طرح معاملہ کرتے ہیں۔ بعض دفعہ تو ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص قرآن پڑھ رہا ہو تو قرآن کے اوپر سے جوتے گزار کے لے جاتے ہیں۔کیا اس سے قرآن کی حرمت میں فرق نہیں آتا؟ (۲) اورایک بات کہ یہاں پر مسجد میں فرض با جماعت نماز میں سب ہوتے تو ایک امام کے پیچھے ہیں لیکن نماز اپنے طریقہ سے پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی ہاتھ کھول کے ،کوئی رفع یدین کر رہا ہوتا ہے۔ آپ واضح طور پر اور حوالہ کے ساتھ نماز کا صحیح طریقہ بتادیں۔ اس کو برا نہ مانیں لیکن میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ آپ بہت سارے سوالوں کا مبہم جواب دیتے ہیں جس کی وجہ سے شک ہی رہتا ہے۔ (۳) شیعہ حضرات جو ظہرین اور مغربین پڑھتے ہیں کیا وہ صحیح ہے؟ کیا اسلام میں کبھی اس کا تصور تھا؟ اگر تھا تو کیا وجہ تھی کہ ظہرین یا مغربین کی ضرورت پیش آئی۔ اور اگر نہیں تھا تو اس کا مطلب ہے کہ ظہرین اور مغربین پڑھنے والوں کی نماز یں بے قیمت ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1838=1449/ ھ

    (۱) اگر کچھ فاصلہ سے گذرجائیں تو مضائقہ نہیں اور بالکل قریب سے جوتا قرآن کریم کے اوپر سے گذاریں یہ مکروہ ہے۔

    (۲) نماز تو سب کی درست ہوجاتی ہے، البتہ مسندِ حمیدی ج:۲ ص:۲۷۷ اور صحیح ابوعوانہ ص:۹۰ پر صحیح حدیث سے صرف تکبیر تحریمہ کے وقت رفع یدین ثابت ہے اور بقیہ مواقع میں نہیں اور یہی ہمارے نزدیک راجح ہے۔

    (۳) شیعہ صاحبان کے یہاں ظہرین اورمغربین کس طرح رائج ہیں، ہمارے علم میں نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند