• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 69836

    عنوان: رشوت کسے کہتے ہیں؟

    سوال: میری کمپوزنگ کی دوکان ہے جس پر میں فوٹو بناتا ہوں اور اگر کسی کو کوئی کاغذات پرنٹ کروانا ہوتو وہ بھی کمپوز کرکے پرنٹ نکال دیتا ہوں، ساتھ ہی میں جو لوگ ڈرائیونگ لائسنس بنواتے ہیں ان کو میڈیکل کروا دیتا ہوں ضلع ہیڈ کوارٹر کے اسپتال پکٹھانن سے، لائسنس کا میڈیکل میرا ایک دوست کروا دیتا ہے، اس کام کا ہم ۳۰۰/ روپئے فی لائسنس لیتے ہیں، جن میں سے ۱۰۰/ میرا ۱۰۰/ میرے دوست کا اور ۱۰۰/ اسپتال والے لیتے ہیں، کسٹمرس(خریدار لوگ) یہ پیسے ہمیں اپنی خوشی سے دیتے ہیں، کیا یہ رشوت میں آتا ہے یا نہیں؟ براہ مہربانی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1491-1506/L37=2/1438
    اگر آپ دھوکہ او رخیانت سے کام نہیں لیتے ہیں تو آپ کے لیے رقم لینا درست ہے یہ رشوت میں داخل نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند