• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 69226

    عنوان: وضو کے بغیر قرآن چھونا یا حالتِ حیض میں قرآن کو چھونا یا پڑھنا جائز نہیں

    سوال: قرآن کریم کو پڑھنے کے لیے وضو کی ضرورت ہوتی ہے، بہت سارے لوگ(خاص کر توحید جماعت کے احباب) مجھے کہتے ہیں کہ وضو کے بغیر قرآن پڑھ سکتے ہیں، حتی کہ خواتین بھی حالت حیض میں قرآن پڑھ سکتی ہیں، لیکن حیض کی حالت میں نماز پڑھنا اور رمضان کے روزے رکھنا غلط ہے۔ براہ کرم، مستنداحادیث کے حوالے سے میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1163-1085/B=12/1437

    وضو کے بغیر قرآن چھونا یا حالتِ حیض میں قرآن کو چھونا یا پڑھنا جائز نہیں، اگر آپ عالم ہیں عربی سمجھتے ہیں تو بذل المجود شرح أبی داوٴد اور اعلاء السنن اٹھا کر اس میں احادیث دیکھ لیں اور اس کی سند بھی دیکھ لیں۔ توحید جماعت والے جادہٴ حق سے ہٹی ہوئی جماعت ہے وہ اہل حق میں داخل نہیں وہ اہل سنت و جماعت سے بھی خارج، گمراہ اور گمراہ کن جماعت ہے، ایسے لوگوں کا قول معتبر نہ ہوگا، ہمیں تو قرآن و حدیث پر عمل کرنا چاہئے، کسی فرقہ کی بات پر عمل نہیں کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند