• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 69141

    عنوان: کیا سورہ جن اور سورہ مزمل کو روزانہ رات کے اخری حصے میں پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: (۱) کیا 60، 70،80،90 یا 100 سال کی عورت کے لیے بھی عددت کرنا ضروری ہے ؟ (۲) اور استخارہ کی نماز کا آسان طریقہ بتائیں۔ (۳) اور کیا سورہ جن اور سورہ مزمل کو روزانہ رات کے اخری حصے میں پڑھ سکتے ہیں؟اس کی تلاوت کا صحیح طریقہ بتائِیں ۔

    جواب نمبر: 69141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1234-1200/H=11/1437 (۱) عدت کا حکم ان عمر والی عورتوں سے بھی ساقط نہیں ہوتا یعنی ان پر بھی عدت واجب ہو جائے تو عدت ضروری ہے۔ (۲) دو رکعت نفل پڑھ کر دعاء کرلیں کہ یا اللہ فلاں کام میں اگر میرے لیے خیر ہے تو میرے دل میں اس کے کرنے کی طرف میلان پیدا کردے اور اگر میرے حق میں خیر نہ ہوتو اس کی طرف سے میرے دل کو ہٹا دیجئے بہشتی زیور کے پہلے حصہ میں دیکھ لیں آسان اور عمدہ انداز میں لکھا ہے۔ (۳) رات کے آخری حصہ میں پڑھیں تو اس میں کچھ مانع نہیں ہے قواعدِ تجوید کی رعایت ملحوظ رکھ کر پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند