• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 69041

    عنوان: میں قرآن كافی بھول چكا ہوں یاد كرنے كی كوئی تركیب بتادیں؟

    سوال: میں نے حفظ قرآن کیا ہے ، کافی سال پہلے جب میں بہت چھوٹا تھا پانچ کلاس پڑھنے کی بعد مجھے میرے ابو نے مدرسہ میں داخل کروایا تھا اور وہ مدرسہ بھی (بریلوی ) مسلک کا تھا، لیکن میں اپنی خوشی سے نہیں حفظ کرنے گیا تھا،ابو کی خواہش پہ میں نے داخلہ لیا وہاں اور ترجمہ کے بغیر کیا ہے اور حفظ کرنے کے فورا بعد میں اسکول اور کالج اور پھر یونیورسٹی سٹارٹ کر دیا اور میں کافی بھول چکا ہوں اور اس بھولنے کو لے کے میں بہت پریشان رہتا ہوں اکثر، لیکن میں تلاوت روز کرتا ہوں (ناظرہ) لیکن دوبارہ ویسے منزل نہیں نکال پایا جیسے میں اس مدرسہ میں نکالتا تھا اور اب ویسے بھی میں پاکستان میں نہیں رہتا اور نہ ہی اب میں (بریلوی) ہوں، تو کوئی آسان حل بتائیں اس کے لئے جس سے یہ پریشانی کم ہوسکے اور یہ احساس بھی مجھے ٹھیک سے اس وقت ہوا جب میں (دیوبند) میں آیا اور کچھ کتابیں پڑھیں، اور صحیح سمجھا کہ اسلام کیا کہتا ہے ۔جزاک اللہ خیر!

    جواب نمبر: 69041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1277-1283/N=11/1437 آپ روزانہ ربع پارہ یا بآسانی جتنا یاد ہوسکے، یاد کریں اور وہ کسی حافظ کو سنادیں اور جو کچھ یاد ہوتا جائے اسے سنن ونوافل میں پڑھنے کا معمول بنائیں، انشاء اللہ ایک سال یا دو سال میں آپ کا قرآن پختہ ہوجائے، اللہ تعالی آپ کی مدد فرمائیں اور آپ کو دوبارہ اچھا ؛ بلکہ بہتر حافظ بنادیں اور قبول فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند