• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 68751

    عنوان: موبائل پر قرآن پڑھنا

    سوال: بندہ کئی امراض سے معذور ہے مثلاََ ریاحی شکایت ہے ۔ہر دس پانچ منٹ میں ذرا ذرا سی ریح نکلتی ہے اور درد شقیقہ اور دائمی نزلہ کی وجہ سے وضو کرنے سے تکلیف زیادہ ہوجاتی ہے ۔اکثر تیمم کرکے نمازیں پڑھتا ہوں۔دن میں جب بھی چلتے پھرتے کچھ وقت ملتا ہے قرآن پڑھنے کا شوق ہوتا ہے ۔مگر با وضو رہنے اور وضو بار بار کرنے سے معذور ہوں۔ایسی صورت میں موبائل پر بغیر وضو قرآن کی تلاوت کرنا کیسا ہے ؟موبائل کی جو اسکرین جس پر حرف ہوتے ہیں وہ تو اندر ہوتی ہے جسے ہم ہاتھ ہی نہیں لگا سکتے جیسے دستی گھڑی کا شیشہ ہوتا ہے اس کے اندر کاٹے ہوتے ہیں۔تو بغیر وضو اسکرین کو چھو کر ورق الٹنا اور تلاوت کرنا ایسے عذر میں درست ہے ؟اور عام آدمی کے لئے کیا حکم ہے ۔وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1304-1318/L=12/1437 بغیر وضو موبائل کو ہاتھ میں لے کر تلاوت کر سکتے ہیں؛ البتہ اسکرین جس پر قرآنی آیات ظاہر ہوں ان کو ہاتھ نہ لگایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند