• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 68738

    عنوان: سفر میں بلاوضوء قرآن کو موبائل پر ہاتھ لگانا احناف کے نزدیک درست ہے ؟

    سوال: سفر میں بلاوضوء قرآن کو موبائل پر ہاتھ لگانا احناف کے نزدیک درست ہے ؟

    جواب نمبر: 68738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1308-1405/L=12/1437 بلا وضو ایسے موبائل کو ہاتھ لگانا جس میں قرآن محفوظ ہو درست ہے البتہ جس وقت قرآنی آیات اسکرین پر ظاہر ہوں اس وقت صرف اسکرین پر ہاتھ لگانا جائز نہ ہوگا۔ قال فی الشامی، لکن لایحرم فی غیر المصحف الا المکتوب أی موضع الکتابة (شامی: ۱/۳۱۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند