• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 68083

    عنوان: کیاتلاوت میں ہونٹ کا ہلنا ضروری ہے؟

    سوال: کیاتلاوت میں ہونٹ کا ہلنا ضروری ہے؟کسی نے بتایا کہ ہونٹ ہلائے بغیر تلاوت کرنا یا پڑھنا اللہ کے نزدیک مقبول نہیں ہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1139-1122/H=11/1437

    بغیر ہونٹ ہلائے تو سرّی قرأت کا بھی تحقق نہ ہوگا تو ایسی صورت میں مقبول ہونے یا نہ ہونے کا سوال ہی عبث ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند