• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 67927

    عنوان: جس موبائل میں قرآن كریم ہو اگر وہ گرجائے تو كیا كرنا چاہیے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ میرے موبائل میں قرآن کریم ہے اور کبھی کبھار موبائل نیچے گر جاتاہے تو مجھے کیا کرنا پڑے گا؟ کیا مجھے کفارہ دینا پڑے گا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 67927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1172-1172/N=11/1437

     اگر آپ نے اپنے موبائل میں قرآن کریم لوڈ کررکھا ہے تو آپ اسے احتیاط اور ادب واحترام کے ساتھ رکھا، اٹھایا کریں ، اسے ادھر ادھر زمین پر نہ رکھا کریں اور نہ ہی بستر پر ڈالیں جیسا کہ بعض لوگ موبائل بستر پر پھینکنے کی طرح ڈال دیتے ہیں، اور اگر کبھی غفلت اور لاپرواہی میں موبائل زمین وغیرہ پر گرجائے تو توبہ واستغفار کریں اور آئندہ احتیاط کریں، اور اگر حسب استطاعت کچھ صدقہ خیرات کردیں تو اس میں کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند