• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 67531

    عنوان: کیا بنا سمجھے قرآن پاک کی تلاوت قرآن پاک سے فائدہ اٹھانے کا سب سے نچلا درجہ ہے؟

    سوال: کیا بنا سمجھے قرآن پاک کی تلاوت قرآن پاک سے فائدہ اٹھانے کا سب سے نچلا درجہ ہے؟

    جواب نمبر: 67531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1217-1259/L=11/1437 حدیث شریف میں قرآن شریف پڑھنے پر جو ثواب کا حکم مذکور ہے وہ نفسِ قرأت پر ہے خواہ سمجھ کر قرآن شریف پڑھا جائے یا بغیر سمجھے بشرطیکہ حروف کی ادائیگی صحیح ہو تلاوت کرنے پر حروف نہ کٹتے ہوں؛ البتہ اگر تلاوت قرآن کے وقت ترتیل کی رعایت کرلی جائے تدبر اور فہم معنی کا لحاظ کیا جائے، آیاتِ انداز و تبشیر کا حق ادا کیا جائے تواس سے ثواب میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند