• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 67291

    عنوان: میں حنفی ہوں۔ براہ کرم، کسی مستند تفسیر کا نام بتائیں جسے میں پڑھ سکتا ہوں۔

    سوال: میں حنفی ہوں۔ براہ کرم، کسی مستند تفسیر کا نام بتائیں جسے میں پڑھ سکتا ہوں۔

    جواب نمبر: 67291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 976-959/N=10/1437

    اردو میں ”معارف القرآن“ موٴلفہ: حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ایک معتبر اورعام فہم تفسیر کی کتاب ہے، آپ اس کا مطالعہ فرمائیں۔ اور حضرت مفتی صاحب موصوف کے صاحبزادے : حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہ نے اس کا انگریزی ترجمہ بھی کردیا ہے، اگر آپ کو اردو پڑھنے یا سمجھنے میں کوئی دقت ودشواری ہو تو آپ انگریزی ترجمہ حاصل کرلیں اور اس کا مطالعہ فرمائیں۔ اور بہتر یہ ہے کہ آپ کسی مستند ومعتبر عالم کے رابطے میں رہ کر مطالعہ فرمائیں تاکہ اگر کوئی بات سمجھ میں نہ آئیں تو ان سے سمجھ لیں اور کبھی کبھی ا ن سے کچھ مذاکرہ بھی کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند