• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 67160

    عنوان: میں تبلیغی جماعت میں ہوں، اور تراویح میں قرآن سنتاہوں، لیکن تسلسل کےساتھ نہیں سن پاتا؟

    سوال: میں تبلیغی جماعت میں ہوں، اور تراویح میں قرآن سنتاہوں، لیکن تسلسل کے نہیں ، کیوں کہ ہمیں ایک مسجد سے دوسری مسجد میں منتقل ہونا پڑتا ہے۔ ترتیب کے ساتھ قرآن سننا سنت ہے جب کہ روزانہ ایک مسجد سے دوسری مسجد میں جانے میں ہمارا قرآن پورا نہیں ہوپاتاہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 67160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1145-1223/L=11/1437

    آپ کوشش یہی کریں کہ کسی حافظ کے ساتھ الگ سے تراویح کی نماز پڑھ لیں یعنی عشاء کی نماز مسجد میں ادا کرنے کے بعد تراویح کسی اور جگہ میں جاکر ادا کرلیں اور اگر کوئی حافظ نہ ہوتو مسجد میں ہی تراویح پڑھ لیا کریں اللہ کے راستے میں نکل کر دوسرے اعمال خیر کرنے اور اس نیت کی وجہ سے کہ میں اگر اس طرح ایک مسجد سے دوسری مسجد میں منتقل نہ ہوتا تو مکمل قرآن سنتا امید ہے کہ آپ کو مکمل قرآن کا ثواب مل جائے، اور اس صورت میں بھی آپ یہ کریں کہ چھوٹے ہوئے پاروں کو شمار میں رکھیں تاکہ حسب موقع اس کی تلافی ہوسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند