• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 67072

    عنوان: میری والدہ قرآن کریم کو روانی سے پڑھنے کی پوری کوشش کررہی ہیں، لیکن وہ ایک جمہ کو بار بار دہراتی ہیں

    سوال: میری والدہ قرآن کریم کو روانی سے پڑھنے کی پوری کوشش کررہی ہیں، لیکن وہ ایک جمہ کو بار بار دہراتی ہیں اور اس کی وجہ سے ایک پارامکمل کرنے میں تین گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی کریں کہ ان کو قرآن پڑھنا کیسے سیکھا یاجائے۔ واضح رہے کہ ہمارے علاقے میں کوئی عورت عالمہ نہیں ہیں جن کے پاس وہ قرآن درست کریں۔ الحمد للہ، میں قرآن اچھا پڑھنا جانتاہوں، لیکن جب میں ان کو پڑھانے کی کوشش کرتاہوں تو وہ انکار کردیتی ہیں اور میرے پڑھانے پر شبہ کرتی ہیں۔ براہ کرم، میری مدد کریں۔

    جواب نمبر: 67072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 916-741/D=11/1437

    روانی سے پڑھنے کی کوشش کرنا بہت اچھی بات ہے اس کی وجہ سے جملہ کو غیر اختیاری طور پر باربار دہرانا پڑجائے اس میں حرج نہیں اور پارہ تاخیر سے پورا ہو اس میں بھی مضائقہ نہیں۔ ہاں اگر غلط پڑھتی ہوں تو صحیح کرنے کی فکر و تدبیر کرنا ضروری ہے آپ خود ان کو اپنا قرآن سنائیں تاکہ آپ کے پڑھنے کے انداز سے انہیں انسیت ہوجائے پھر وہ آپ کے بتانے کو مان لیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند