• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 66808

    عنوان: كیا ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھنے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے؟

    سوال: آفس کے گھنٹوں میں میں اپنے کمپوٹر میں ویب سائٹwww.quran.com or http:legacy.quran.com کے ذریعہ ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھتاہوں ۔ میرپہلا سوال یہ ہے کہ کیا یہ ویب سائٹ معتبر ہیں ؟ (۲) اور کیا ہر مرتبہ ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھنے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے؟کیوں کہ آفس کے وقت باربار وضو کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 66808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1012-1012/M=10/1437

    (۱) مذکورہ ویب سائٹ کن لوگوں کی ہے او رکون کون سے مترجمین حضرات کا ترجمہ شامل ہے اس بابت پوری تحقیق نہیں ہوسکی اس لیے پوری ویب سائٹ کی معتبریت کے متعلق کچھ عرض کرنے سے معذرت ہے اگر اس میں اہل حق علماء کا ترجمہ شامل ہو مثلاً ترجمہ شیخ الہند  یا حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب کا ترجمہ”آسان ترجمہ قرآن“ ہوتو اس کو پڑھ سکتے ہیں، لیکن آپ اگر عالم دین نہیں ہیں تو خود سے سمجھنے کے بجائے کسی اہل حق معتبر عالم کی نگرانی میں پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔
    (۲) قرآن یا ترجمہ قرآن پڑھنے کے لیے باوضو ہونا شرط نہیں بلا وضو بھی قرآنی آیات کو ہاتھ لگائے بغیر پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند